نواز شریف کی غلطیاں

نواز شریف نے اپنے سیاسی دور میں مسلسل کچھ ایسی فاش غلطیاں کی ھیں۔ جن کی وجہ سے انہیں سزا دینی بنتی ھے۔ اور آج وہ جن مشکلات سے گزر رھے ھیں۔ وہ ان کی اپنی انہی غلطیوں کی وجہ سے ھے۔ پہلے ھم ان غلطیوں بلکہ بلنڈرز کو گن لیں ۔ پھر ایک ایک کرکے ان کا تجزیہ کریں گے۔ اور آخر میں یہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔ کہ اب انہیں کرنا کیا چاھیے یا کیا ھونے کے امکانات ھیں۔ ھمارے یہ کالم پاکستان کے ماضی اور حال کی سیاسی تاریخ کو زیر بحث لائیں گے۔ چلیں آئیں ان کے بلنڈرز کو گنتے ھیں۔
1- خارجہ پالیسی کی تبدیلی
2- شنگھائی کانفرنس میں شمولیت
3- امریکہ سے دوری
4- بھارت کے ساتھ دوستی کی خواہش
5- افغان پالیسی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش
6- سعودی عرب فوج بھیجنے سے انکار
7- ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی
8- طالبان کے خلاف آپریشن اور امن کا قیام
9- اسٹیبلشمنٹ کے اختیارات کو چیلنج
10۔ بلوچستان میں سپیس یعنی جگہ بنانے کی کوشش
11- سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان اور پنجاب میں اپنی مرضی کے اور سویلین گورنر
12۔ اھم ممالک میں اپنی مرضی کے سفیر
13۔ سی پیک کا آغاز
14۔ معاشی ترقی کا آغاز
15۔ فوج کو اپنی مرضی کا بجٹ دینے پر انکار
16۔ سوشل اور معاشی اور فوجی بجٹ کی مساوی تقسیم پر اصرار
17۔ سی پیک کے ٹھیکوں کی سول اور خاکی تقسیم پر چھگڑا
18۔ سی پیک کا کریڈٹ لینے پر اصرار
19۔ سی پیک کے معاشی فوائد سمیٹنے پر اختلاف
20۔ جی ایچ کیو کی اسلام آباد منتقلی پر اختلاف
21۔ پلاٹوں کی خریدو فروخت پر اسحاق ڈار کی نئی ٹیکس پالیسی
22۔ آئین پر چلنے پر اصرار
23۔ سول حکومتوں کی مدت پوری ھونے پر اصرار
24۔ میڈیا اور عدلیہ کو فری ھینڈ
25۔ سیاست کو تبدیل کرنے اور اسے اخلاقی اور جمہوری بنیاد پر چلانے کی خواہش اور اصرار اور اپنے ابتدائی ماضی کے خلاف چلنے کا اظہار

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *