پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

لاہور: پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگیا، پہلے میچ میں گوادر بہادرز نے گجرات واریئرز کو دلچسپ مقابلے بعد 31 - 34 سے شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں ساہیوال بلز نے لاہور تھنڈرز کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی، فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کے بھنگڑوں نے سماں باندھ دیا۔

پاکستان کی تاریخ کی پہلی سپر کبڈی لیگ کا شاندار انداز میں آغاز ہو گیا، لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں گوادر بہادرز اور گجرات وارئیرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ کے لیے زبردست معرکہ آرائی ہوئی، دلچسپ مقابلے کے بعد گوادر بہادر نے گجرات وارئیرز کو 31 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کے ابرار حسین اور علی شان نے شاندار کھیل پیش کیا، علی شان مین آف دی میچ قرار پائے۔

تیسرے میچ میں پشاور حیدرز نے اسلام آباد آل اسٹارز کو 26 - 35 پوائنٹس سے ہرا دیا، پشاور حیدرز کی جانب سے ایران کے کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *