خیبرپختونخوا کو شکست، فیڈرل ایریا پاکستان کپ کی چیمپیئن

فیڈرل ایریا نے عثمان خان کی عمدہ باؤلنگ اور نوجوان بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت خیبر پختونخوا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں فیڈرل ایریاز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے باؤلرز نے درست ثابت کر دیا۔

اوپنرز خرم منظور اور شان مسعود نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور شراکت کا خاتمہ ایک رن آؤٹ کی شکل میں ہوا جس کے نتیجے میں خرم 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شان مسعود 52 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی وکٹ بنے۔

اس کے بعد کپتان محمد حفیظ کے سوا کوئی بھی بلے باز فیڈریل ایریا کی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حفیظ نے 89 رنز بنائے۔

جواب میں نوجوان بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت فیڈرل ایریاز نے 9 اوورز قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈرل ایریاز کی جانب سے رضا علی ڈار نے 49، آغا سلمان نے 60 اور سعد نسیم نے 51 رنز بنائے۔

فیڈرل ایریا کے عثمان خان کو 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *