رمضان میں ٹی وی چینل پر ہر قسم کے نیلام گھر پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان کے دوران ٹی وی چینل پرہر قسم کے نیلام گھر پابندی عائد کردی ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہو ئی ، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے رہنما اصول پیش کئے، ڈی جی پیمرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائن جاری کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشرکرنا لازم ہو گا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داؤ نہیں لگے گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *