چوری اور اسمگل شدہ موبائل فونز ناکارہ بنانے کا نظام متعارف

موبائل ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن، ریجسٹریشن اینڈ بلاکنگ ریگولیشن سسٹم ایک ایسا نظام ہے جو پاکستان میں چوری اور اسمگل شدہ موبائل فون ناکارہ بنانے میں مدد دیگا۔ یہ نظام بروز جمعرات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تحت متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ نظام موبائل فونز کی شناخت اور نگرانی کے لئے ایک خاص قسم کے نمبر (آئی ایم ای آئی کوڈ) کا استعمال کرے گا۔ (آئی ایم ای آئی) کوڈ انٹرنیشنل موبائل ایکویپمنٹ آئیڈینٹیٹی نمبر ہر موبائل میں اس کی شناخت کے لئے دیا جاتا ہے۔

غیر قانونی یا چوری شدہ موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی کوڈ متعلقہ موبائل نیٹورک کمپنیز کو فراہم کر کے ان موبائل فونز کو ناکارہ بنایا جا سکے گا۔

اس نظام کے ذریعہ موبائل کی چوری اور اسمگلنگ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ نظام پہلے موبائل فونز کو ناکارہ بنائے گا اور دوسرے حصے میں جو موبائل استعمال کئے جا رہے ہونگے ان کی نگرانی کرے گا۔ اس نظام کے تحت صارفین اپنے موبائلز کا سٹیٹس بھی معلوم کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ یہ نظام قانونی طور پر جائز موبائل فونز کی لسٹ تیار کرے گا جس میں پی ٹی اے سے تصدیق شدہ صارف کا شناختی کارڈ نمبر اس کے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کوڈ کے ساتھ درج کیا جائیگا۔

اس طرح کا نظام بہت سے ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے مثبت نتائج بھی حاصل کئے گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *