وادی نیلم ، پل ٹوٹنے سے20 سیاح ڈوب گئے

نیلم ۔ وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر نالہ جاگراں کا پل ٹوٹنے سے 20 سیاح ڈوب گئے ، امدادی کارکنوں نے 5 لاشیں نکال لی ہیں۔
وادی نیلم میں کٹن کے مقام پر نالہ جاگراں کا پل ٹوٹ کر گر گیا۔ حادثے میں پانچ سیاح جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق 20 سے 30 سیاح معلق کٹن پل پر سیلفیاں بنا رہے تھے کہ چانک پل وزن برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ٹوٹ کر نالہ جاگراں میں ٹوٹ کر گیا۔

پل پر موجود تمام سیاح نالے میں بہہ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور نالہ جاگراں کے مختلف مقامات سے پانچ نعشیں نکال لیں۔ حادثے میں گیارہ سیاح زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمی سیاحوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹھ مقام منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں تین طلبہ شاہ زیب، عبدالرحمٰن اور محمد زبیر کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ انعم مطلوب، انیسہ بی بی، ولید اور ساجد دیگر گیارہ سیاحوں کے ساتھ زخمی ہوگئے۔

لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کمشنر مظفرآباد امتیاز احمد کر رہے ہیں جبکہ افواج پاکستان بھی امدادی ٹیموں کی مدد کر رہی ہے۔ کشمنر مظفرآباد نے کہا کہ معلق پل پر ضرورت سے زیادہ لوگ جمع ہوگئے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *