کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا

کراچی ۔ کے الیکٹرک نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کردیا اور شہر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نارتھ کراچی اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔ کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اسیکم 33 اور فاطمہ جناح کالونی نارتھ کراچی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ مستثنٰی علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رمضان کی آمد کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی۔ پہلے کے الیکٹرک نے گیس کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کا بہانہ بنایا تھا اور اب بن قاسم پاور اسٹیشن کے پُرزے کی خرابی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پُرزے کی تبدیلی کا کام 20 مئی تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ رمضان میں کے الیکٹرک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ محکمہ موسمیات بھی رمضان کے پہلا ہفتے میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کرچکا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *