آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی آرمی چیف جنرل راجندرا چھیتری نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف سے نیپالی فوج کے سربراہ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ،عسکری تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپالی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ معزز مہمان کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نیپالی آرمی چیف راجندر اچھیتری نے جی ایچ کیو یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *