شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔

پارٹی صدارت ملنے کے بعد شہباز شریف پہلی مرتبہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 100 سے زائد اراکین شریک ہیں۔

اس موقع پر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تو اراکین نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے جب کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری نواز شریف کی مبینہ طور پر بھارت رقوم منتقلی سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی بھی زیرغور آئے گی جب کہ شہباز شریف 30ویں آئینی ترمیم پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *