بھارت میں بچے کے فیل ہونے پر شاندار پارٹی

بھارت کے شہر بھوپال کے ایک ٹھیکیدار نے اپنے بیٹے کے دسویں جماعت میں فیل ہونے کے باوجود پارٹی دے کر محلہ داروں کو حیران کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس پارٹی میں پٹاخے اور آتش بازی کے ساتھ مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناکام طالب علم کے والد نے کہا: میں یہ پارٹی اپنے بیٹے کو موٹیویٹ کرنے کےلیے دے رہا ہوں۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بچے فیل ہونے کے بعد دل ہار بیٹھتے ہیں اور خود کشیاں کرنے لگتے ہیں۔ میں اس طرح کے بچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس دنیا کے امتحانات کو اتنا سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج اگر فیل بھی ہو جائیں تو دوبارہ امتحان دینے کا آپشن موجود رہتا ہے۔ زندگی میں امتحانات سے بڑھ کر کئی اہم چیزیں ہیں۔ میرا بیٹا اگلے سال دوبارہ امتحان دے گا۔  بیٹے نے والد کی اس اہم فیصلے پر بہت تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید محنت سے پڑھیں گے اور بہترین نمبروں میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ان کا کہنا تھا: میں اپنے والد سے بہت خوش ہوں۔ میں اگلے سال میں مزید محنت سے پڑھ کر اعلی نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے بابا کو سرپرائز دوں گا۔ اس پارٹی میں فیملی ممبران کے علاوہ ہمسائیوں اور دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *