پاکستان کوایشین ٹیم اسنوکراور6ریڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

لاہور:پاکستان کوایشین ٹیم اسنوکراور6 ریڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی،جو آئندہ سال کراچی میں ہوں گی۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے بتایا کہ ایران میں ہونے والی ایشین کنفرڈیشن بلیئرڈ اینڈ اسپورٹس کے سالانہ اجلاس میں پاکستان نے دونوں ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی جو منظور ہوگئی۔

منور شیخ کے مطابق آئندہ سال اپریل میں یہ ایونٹ کراچی میں کرایا جائے گاجبکہ پہلےمرحلے میں ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے ،پھر دوسرے مرحلے میں 6ریڈ بال کے انفرادی مقابلے کرائے جائیں گے ۔

ایشین اسنوکر اور 6ریڈ بال چیمپئن شپ میں 20سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان 2014میں بھی ایشین ٹیم اور 6ریڈ بال کی میزبانی کرچکا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *