لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار فتح

لندن۔ پاکستان کی لارڈز میں پانچویں فتح، پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 64 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو اس میچ میں کامیابی کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ حارث سہیل 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے یہ ہدف باآسانی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

PCB Official

@TheRealPCB

OUT! Dominic Bess (57) b Amir. England: 242-all out (82.1 ov). For live updates: https://goo.gl/bGExFJ 

اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر انگلینڈ اپنے سکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکا اور اس کی چار وکٹیں جلد گر گئیں۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

PCB Official

@TheRealPCB

OUT! S Broad (0) c Sarfraz b Mohammad Abbas. England: 242/9 (81.4 ov). For live updates: https://goo.gl/bGExFJ 

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے روٹ 68، جوس بٹلر 67 اور ڈومینک بیس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 363 رنز بناتے ہوئے 179 رنز کی برتری حاصل کی تھی.

PCB Official

@TheRealPCB

Innings Break: Pakistan: 363/10 (114.3 ov). Pakistan lead by 179 runs.
Full Scorecard: https://goo.gl/bGExFJ 

بابر اعظم 68 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسد شفیق 59، شاداب خان 52 اور اظہر علی 50 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *