یکم جون سے پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50  پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *