معاشرتی تتلی کی ڈائری

جانو کی چھوٹی بہن کبری  ہے  میں اسے کوبرا بلاتی ہوں کیوں کہ وہ بہت گھناونی چال اور زہر کی حامل خاتون ہے  لیکن ان کا اصل نام کبریٰ ہے۔ ان کے شو ہر ہر ممکن  کوشش کر چکے ہیں عمران خان  سے ٹکٹ حاصل کرنے کی۔  کیوں کے وہ شیخو پورا میں **MNA** کی سیٹ پر  الیکشن میں کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔  اس لیے  عمران کل جانو کو دیکھنے آئے تھے کیوں کہ  جانو کی انسانی خدمات کی وجہ سے  انہیں پچھلی بار بہت سے ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ ہر سکول میں صاف پانی، صحت ، تندرستی کے اقدامات وغیرہ۔  اور ظاہر ہے وہ  ان کے ووٹ چاہتے تھے۔ کوبرا بلکل گلاب جامن کی طرح  لگ رہی تھی،  جیسے گول، سانولی بھوری  اور شربت کے جیسی۔ ان کے شوہر کو پیار سے شیڈی بلایا جاتا ہے۔  پہلے وہ  **PPP** کے ساتھ ہوتے تھے۔ پھر  انہوں نے بینظیر کو چھوڑا تاکہ وہ **PMLN** میں جا سکیں۔ پھر انہوں نے **PML-Q* * میں مشرف کے زمانے میں  شمولیت اختیار کی۔  پھر جب بینظیر کو قتل کر دیا گیا  انہوں نے دوبارا **PPP** میں شمولیت اختیار کر لی اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایسا اپنے دل کے کہنے پر کیا۔ اور پھر آخری ایلیکشنز میں وہ **PML-N** کے ساتھ دوبارا آگئے۔  تب انہوں نے کہا کے ان کے دماغ نے ان سے کہا تھا۔  اور اب مجھے لگتا ہے کہ ان کی گردے  ان سے ایسا کرنے کا کہ رہےہو نگے۔اب وہ دونوں  بیٹھے  **PMLN** کے اخلاقی دیوالیہ پن  پر بحث کر رہے ہیں، انصاف کی ضروریات پر لیکچر دے رہے ہیں۔شیدی  نئے پاکستان کے بارے میں خواب دیکھا رہے ہیں  اور یہاں تک کے جانو اٹھے اور بولے،:" پرانے  لوٹوں
سے نیا پاکستان بناؤ گے تم شیڈی؟ مجھے  نہیں لگتا تم ایسا کر پاو گے ۔" لیکن ایک اچھی بات یہ ہے کہ ہماری سیاست کو ہمیشہ آرمی نے ڈنڈا دیا ہوتا ہے ، لیکن اب آپ ہندوستان کو بھی دیکھیں۔  انہوں نے پریس پر تشدد کیا اور ان کے منہ بند کرا دیے اور بڑے گوشت پر بین لگا دیا اور مودی کا ڈنڈا ہر جگہ اور اس سے ذیادہ کیا ہو۔ اور اب تک جب ہم ایک دوسرے کے پاس سے گزرتے ہیں  گرمیوں میں ہیروڈز  میں  تو وہ ہمیں برتری کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے ۔ چلو کچھ اور چیزوں کی بات کرتے ہیں۔  جیسا کے پریانکا چوپڑا اپنے چھوٹے  تنگ سوٹ میں پھسی اس شاہی شادی میں نظر  آئی ہیں۔  اور اف وہ ٹوپی! ویسے میں ٹھوڑی  دل برداشتہ بھی تھی  میگنز کے  شادی کے  جوڑے کو دیکھ کر ۔ بہت سادھا تھا۔ نہیں ؟ اور وہ  رونا دھونا   جیسے بہت بڑا مچھروں کا جال ان کے پیچھے  دم بنا ہو۔  ایک ڈائمنڈ کا سیٹ تو ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کوئی  زیور نہیں پہنا ہوا تھا۔  آختر کار وہ ایک شاہی  بہو تھیں۔

source : http://www.thefridaytimes.com/tft/diary-of-a-social-butterfly-80/

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *