ریحام خان کی کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ملاحظہ فرمائیں

فائزہ رشید

بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی انتظار تھا کہ ریحام خان کی کتاب مجھ تک بھی پہنچے، اس سلسلے میں مجھے ایک سینئر صحافی دوست نے بتایا کہ کتاب کا تمام مواد تیار ہے ، صرف کچھ کانٹ چھانٹ ہورہی ہے- میں نے ان سے فرمائش کی کہ کیا یہ ممکن ہے کہ چھپنے سے قبل کتاب کی کوئی کاپی یا موبائل سے کھینچی ہوئی تصاویر مل سکیں- میرے دوست صحافی بہت محتاط تھے لہذا انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن تو ہے لیکن وہ کریں گے نہیں کیونکہ اس وقت ریحام خان انتہائی محتاط ہیں اور ان کا پبلشر بھی کتاب کو انتہائی خفیہ رکھے ہوئے ہے- میں نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے، پرنٹنگ کے دوران کئی مراحل آتے ہیں- کمپوزنگ، پیسٹنگ، ٹائٹل، پلیٹ میکنگ، پرنٹنگ، بائنڈنگ وغیرہ- آخر یہ سارے کام پلبشرصاحب خود تو نہیں کریں گے، یہ کام تو وہی پروفیشنل لوگ ہی کریں گے جن کا کام ہے ، تو پھر کتاب خفیہ کیسے رہ سکتی ہے- میرے صحافی دوست نے بتایا کہ کتاب ایسی جگہ سے پرنٹ ہورہی ہے جہاں اسے پڑھنے والا کوئی نہیں- میں نے پوچھا کیا کتاب پاکستان میں پرنٹ ہورہی ہے؟ نفی میں سر ہلا دیا- میں نے پھر پوچھا کہ پاکستان کے ایک پبلشر کا دعویٰ ہے کہ کتاب ان کے پاس پرنٹ ہونے کے لیے آئی تھی لیکن کتاب کا مواد دیکھ کر انہوں نے چھاپنے سے انکار کردیا- -میرے دوست نے قہقہہ لگایا اور کہنے لگے:جن کا آپ نام لے رہی ہیں انہیں ایسی لمبی لمبی چھوڑنے کی عادت ہے- کتاب ان کے پاس چھپنے کے لیے آئی ہوتی تو وہ پہلی فرصت میں اسے شائع کر چکے ہوتے لیکن اب یہ کتاب ایک ایسے ملک سے پرنٹ کروائی جارہی ہے جہاں کی زبان کچھ اور ہے , ان کی اکثریت اردو اور انگلش سے ناواقف ہے- کتاب کا انگلش اور اردو ورژن بیک وقت شائع کرنے کا پروگرام ہے کیونکہ ریحام خان کو بھی اندازہ ہے کہ کتاب کی اشاعت کے بعد کیسا طوفان متوقع ہے- میرے دوست نے جو بھی باتیں کہیں، مجھے کسی حد تک درست لگیں لیکن ہوسکتا ہے کہ خود انہیں بھی غلط فہمی ہوئی ہو- لیکن مجھے یقین ہے کتاب شائع ہوئی تو سب سے پہلے آپ میری وال پر یہ جملہ پڑھیں گے کہ " ریحام خان کی کتاب پی ٹی ایف فارمیٹ میں ملاحظہ فرمائیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *