معروف کمپنی کی کاروں میں بڑی خرابی، گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں

برلن: جرمن موٹر ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی واپسی کی وجہ زیادہ مقدار میں زہریلی گیس کا اخراج ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرسڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے، جن میں نصب سافٹ ویئر گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا۔ اس بات کا فیصلہ جرمن وزیر مواصلات اندریاس شوئر اور ادارے کے سی ای او ڈیٹر زیتش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق ادارے نے اپنی گاڑیوں میں ایک غیر منظور شدہ سافٹ ویئر نصب کیا ہوا تھا، جو گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا۔ ان گاڑیوں کے ماڈلز میں ویٹو، جی ایل سی 330 ڈی اور سی 220 ڈی شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *