افتخارچوہدری نے این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا کےساتھ تعلقات قائم رکھے عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا،لہذا وہ صادق اورامین نہیں رہے، این اے131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 131 پر کاغذات نامزدگی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے چیلنج کئے، اپنی درخواست میں افتخارچوہدری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا کےساتھ تعلقات قائم رکھے جبکہ اسلامی معاشرے میں نکاح کے بغیرتعلقات بدکاری کے زمرے میں آتے ہیں۔چار سو صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا،لہذا وہ صادق اورامین نہیں رہے، درخواست گزار افتخار چوہدری نے مطالبہ کیا کہ این اے131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکیے جائیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *