'کلثوم نواز نے آنکھیں کھولیں' وینٹی لیٹر تاحال منسلک

لندن۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق حوصلہ افزا اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد کلثوم نواز نے ایک بار آنکھیں بھی کھولیں،ان کو وینٹی لیٹر پر آج چھٹا دن ہے۔ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی 24 گھنٹے نگہداشت جاری ہے اور ان کے اعضائے رئیسہ درست کام کر رہے ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ حسن اور حسین مستقل ہسپتال میں موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں، انکی صحت سے متعلق خدا سے ہی امید ہے۔ دریں اثنا حسین نواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 4 دن کا عدالتی استثنا دیا جا رہا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ میری والدہ کی جمہوریت کیلئے کیا خدمات ہیں لوگ باتیں کر کے ہمیں دکھ پہنچا رہے ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *