'مجھے کسی کی پروا نہیں'،بچوں کے کیمپ کے دورے پر میلانیا کی جیکٹ توجہ کا مرکز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے بچوں کو والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر  پر دستخط کے بعد خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹیکساس میں قائم کیمپ کا دورہ کیا، جہاں امیگریشن کے دوران والدین سے دور کیے گئے بچوں کو رکھا گیا تھا۔

تاہم اس موقع پر میلانیا ٹرمپ کی ایک جیکٹ توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی پشت پر سفید پینٹ سے انگریزی میں درج تھا '?I REALLY DON’T CARE, DO U' یعنی 'مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہے؟'

میلانیا ٹرمپ کی یہ ہوڈی جیکٹ سبز رنگ کی تھی، جسے فیشن چین 'زارا' نے ڈیزائن کیا تھا۔

تاہم خاتون اول نے ٹیکساس پہنچنے پر یہ جیکٹ اتار دی تھی۔

ٹیکساس کے اہم دورے میلانیا ٹرمپ کے ترجمان اسٹیفنی گریشم نے صحافیوں کو بتایا، 'یہ ایک جیکٹ ہے، جس کے پیچھے کوئی خفیہ پیغام نہیں ہے، مجھے'امید ہے کہ آج کے  بعد میڈیا ان کی وارڈروب پر توجہ مرکوز نہیں کرے گا۔'

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'میلانیا نے جیکٹ کے ذریعے سے فیک نیوز میڈیا (Fake News Media) کو پیغام دیا ہے، اب میری بیوی کو بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا بے ایمان ہے اور اب انہیں بھی اس کی پروا نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ جنوری 2016 میں عہدہ صدارت سنبھالنے والے امریکی صدر اکثر وبیشتر اپنے خلاف خبریں شائع کرنے پر میڈیا پر طنز و تنقید کے ٹوکرے برساتے رہتے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے دورے کے دوران کیمپ کے ملازمین اور حکام سے ملاقات کی، جہاں 12 سے 17 سال کی عمر کے 55 بچے موجود ہیں، جن میں سے 6 کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے ہوئے ان کے والدین سے جدا کیا گیا تھا۔

دورے کے دوران امریکی خاتون اول کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ بچوں کو یہاں کیسے رکھا جارہا ہے۔

اس موقع پر میلانیا نے وہاں موجود عملے کے کام کو سراہا اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جلد از جلد ان بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *