وکلاء کا نادرا دفتر میں گھس کر ملازمین پر تشدد

گوجرانوالہ میں وکلاء نے نادرا دفتر میں گھس کر ملازمین پر تشدد کر ڈالا، واقعہ کے بعد نادرا ملازمین نے کام چھوڑ کر دفتر کو تالے لگا دئیے۔گوجرانوالہ میں وکلاء نے میونسپل کارپوریشن میں واقع نادرا دفتر میں زبردستی گھس کر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد نادرا ملازمین نے احتجاج کے طور پر کام چھوڑ دیا اور دفتر کو تالے لگا دئیے ۔ پولیس کے مطابق نادرا دفتر میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آئی خاتون وکیل کی ایک ملازم سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے ساتھی وکلاء کو بلا لیا جنہوں نے نادرا دفتر میں گھس کر برانچ مینجر فیصل اور دیگر ملازمین پر تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *