’آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

گزشتہ روز جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ اور لائٹ انگیل پروڈکشنز کے اشتراک سے بننے والی فلم 'طیفا ان ٹربل' کے پہلے گانے ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کی ویڈیو جاری کی گئی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

فلم کے آئٹم سانگ کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی صرف چند گھنٹوں میں یوٹیوب پر اسے 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس گانے کی کوریوگرافی کے فرائض بالی وڈ کوریوگرافر فیروز خان نے انجام دیئے ہیں، جس میں مایا علی اور علی ظفر کو ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتا ہے۔

’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کے بول علی ظفر نے خود لکھے ہیں، جبکہ اس گانے کو علی ظفر نے آئمہ بیگ کے ساتھ گایا ہے۔

مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے اس گانے کو خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز گانے کی ویڈیو لانچ پر سپر اسٹار فواد خان نے بھی شرکت کی اور فلم کے گانے اور اس کے ٹریلر کو خوب سراہا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *