عامر لیاقت نے کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا

کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا۔ سیدہ طوبیٰ انورعامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں، نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی ان کی کفالت میں نہیں، اس لیے کاغذات میں ذکر نہیں کیا، منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے، نکاح کے بعد عورت زوجہ بن جاتی ہے۔ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں منکوحہ کا ذکر ضروری ہے یا نہیں ؟ نئی بحث شروع ہوگئی ، وکلا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تیار کردہ حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *