سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو بطور چیئرمین پیمرا تقرری کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 روز میں بطور چیئرمین پیمرا تقرری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ چیئرمین پیمرا تقرری کیس کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اس وقت جو چیئرمین پیمرا کا نام آرہا ہے وہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے ۔ چیف جسٹس نےکہا کہ محمد سلیم بیگ کو قابل افراد کی کمیٹی نے چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہم اس مسئلے میں نہیں جائیں گے، محمد سلیم بیگ مرزا کی بطور چیئرمین پیمرا سرچ کمیٹی نے نامزدگی کی، ان کی تقرری کا نوٹفیکیشن جاری کیاجائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *