نیب کی سرکاری افسران سمیت 23 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

نیب نے کرپشن کیسز میں سرکاری افسران سمیت 23 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔ زیادہ تر افسران کا تعلق پنجاب میں بنائی گئی نیم سرکاری کمپنیوں سے ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب میں کے زیر تفتیش کرپشن کیسوں اور انکوائریوں کے 23 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کے لئے سمری نیب ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کی ہے اور نیب ہیڈ کوارٹرز نے پنجاب میں کام کرنے والے ان افسران کے نام ایسی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو کیس ارسال کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جا رہے ہیں ان میں ۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہم عہدیداروں سمیت نالج پارک کمپنی اورایل ڈی اے کی شراکتی کمپنیوں کے عہدیدارشامل ہیں ۔نجم شاہ،راشد مجید،سید فرخ،ہارون اشرف،ڈاکٹرعطا،محمد اسلم،ارشاد احمد اورمیاں لطیف سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *