فیفا: برازیل نے میکسیکو کو دو گول سے ہرادیا

ماسکو: برازیل نے میکسیکو کو دوگول سے شکست دے کر فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔  نیمارنے پہلا اسکور کیا، دوسرے گول کے لیے پاس دیا ۔

روس کے شہر سمارا میں میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں برازیل اورمیکسیکو کے درمیان مقابلہ ہوا ۔  پہلا ہاف دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

اکیاون ویں منٹ میں برازیل کے نیمار نے ویلین کے کراس پر بال کو جال میں پہنچاکر اہنی ٹیم کو سبقت دلائی ۔  اٹھاسی ویں منٹ میں نیمارکے پاس پررابرٹو فیرمینو نے گول داغ کر ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا ۔

آخری لمحات میں میکسیکوکے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ میکسیکو کی ٹیم نے پہلے راونڈ میں فیورٹ جرمنی کو شکست دی تھی لیکن وہ برازیل کو ہرانے میں ناکام رہی ۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *