'سنجو' کی3 روز میں 120 کروڑ سے زائد کی کمائی

ممبئی۔ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم "سنجو" نے ریلیز کے پہلے 3 روز میں کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ فلم نے صرف تین ہی دن میں انڈین باکس آفس پر ایک سو بیس کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر کے باہو بلی کا ریکار توڑ دیا ہے۔ رنبیر کپور کی فلم سنجو 2018 میں ایک ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے دپیکا پادوکون کی پدماوت اور سلمان خان کی ریس تھری کے ساتھ ساتھ باہو بلی کا ریکار توڑ ڈالا ہے۔ ممتاز فلم تجزیہ کا رترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  پبلک نےسنجو کو جادو کی جھپپی دی ہے ۔

فلم باہو بلی ٹو نے تیسرے دن ساڑھے چھیالیس کروڑ کا کاروبار کیا تھا جبکہ سنجو نے 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کیا ہے۔راجکمار ہیرانی نے ایک سال پہلے سنجو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے وہ حقائق جو سب پر عیاں تھے ان کی ان کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت کے وہ رنگ بھی دکھائے گئے جو شاید ہی کوئی سٹار اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کرنے کی ہمت کر سکے گا۔

taran adarsh

@taran_adarsh

creates H-I-S-T-O-R-Y... Records HIGHEST SINGLE DAY for a HINDI film... DEMOLISHES the record held by [Hindi]... had collected ₹ 46.50 cr on Day 3 [Sun]… has surpassed it, collects ₹ 46.71 cr on Day 3 [Sun]. India biz. Boxoffice on 🔥🔥🔥

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایماندار پائیو پِک ہے جسے بیچنے کے لیے نہ تو کسی مصالحے کا استعمال کیا گیا اور نہ ہی اسے سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی گئی۔ سنجے کی زندگی کے اتارچڑھاؤ اور انکے والد سنیل دت کے ساتھ ان کے رشتے اور اس کے بدلتے زاویے کو انتہائی سادگی اور ایمانداری سے پیش کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ فلم لوگوں پر سیدھا اثر کر رہی ہے۔راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *