معلوم نہیں فہد مصطفیٰ مجھے 'باجی' کیوں کہتے ہیں، ماہرہ خان

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فہد مصطفی ان کے پسندیدہ اداکار ہیں، لیکن اب تک وہ ان کے ساتھ کام نہیں کر پائیں۔

حال ہی میں ماہرہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا، اس موقع پر ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ 'اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار فہد مصطفی ہیں، لیکن آپ نے اب تک ان کے ساتھ کام کیوں کام نہیں کیا؟'

جس پر اداکارہ نے بتایا کہ 'جس طرح میری دوسروں سے دوستی ہے ویسی فہد سے نہیں ہے، ہم بہت زیادہ مل چکے ہیں اور نہ ہی اب تک ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے'۔

ماہرہ نے مزید بتایا کہ 'ہم دونوں ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن جس وقت ہمیں کچھ پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی تھی، اُس وقت میرے پاس وقت نہیں تھا اور فہد بھی تیار نہیں تھے'۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ نے مزید بتایا کہ فہد اور وہ ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ انہیں بطور اداکار بہت پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ انڈسٹری اور اس کے لوگوں کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ماہرہ کی فلم 'سات دن محبت اِن' کی ریلیز پر بھی فہد نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آخر فہد مصطفی انہیں ’باجی‘ کیوں کہتے ہیں؟

جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ وہ باجی کیوں پکارتے ہیں، جب ملوں گی تو ان سے پوچھوں گی‘۔

واضح رہے کہ اس وقت فہد مصطفی اپنی آنے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ مہوش حیات کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری ہوچکا ہے، جس نے فلم بینوں کو ابھی سے بے تاب کردیا ہے۔

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

<iframe width="700" height="315" src="https://www.youtube.com/embed/10M-s6RjfLU" frameborder="0" allow="autoplay; encrypted-media" allowfullscreen></iframe>

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *