ایسا لیڈر کبھی دیکھاہے؟

کیا آپ نے کبھی کسی ایسے لیڈر اور اس کے فالوورز کو دیکھا ھے۔ ان کے ھم وطن بارش جیسی قدرتی آفت کے پانی میں ڈوب رھے ھوں۔ ان کے گھروں میں سیلابی پانی داخل ھو چکا ھو۔ ان کی گاڑیاں غرق ھو رھی ھوں۔ ان کا قیمتی سامان برباد ھو رھا ھو۔ ان کا فرنیچر خراب ھو رھا ھو۔ وہ اپنے اس نقصان پر تکلیف میں ھوں۔ آزردہ ھوں۔ دکھی ھوں۔ پریشان ھوں۔ اور یہ لیڈر اور اس کے فالوورز ان پریشان حال ھم وطنوں کے دکھ اور پریشانی میں شامل ھونے کی بجائے ، ایک آدھ ھمدردی اور محبت کا لفظ بولنے کی بجائے ان پر طنز کے تیر برسا رھے ھوں۔ ان کو پیرس اور وینس بننے کے طعنے دے رھے ھوں۔ اس لیڈر اور اس کے فالوورز کے چہرے خوشی سے دمک رھے ھوں۔ وہ مسکرا رھے ھوں۔ قہقہے لگا رھے ھوں۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رھے ھوں۔ اور اپنے سیاسی مخالفین کے چکر میں یہ بھول ھی جائیں کہ لاھور کے یہ آفت ذدہ لوگ ان کے ھم وطن ھیں۔ وہ لاھور کا اس طرح دورہ کریں۔ جیسے کوئی جرنیل دشمن کی تتر بتر صفوں کا معائنہ کرنے نکلتا ھے۔ اور خوشی کے شادیانے بجاتا ھے۔ جبکہ جہاں انہوں نے پانچ سال حکومت کی ھے۔ وہ پشاور ان کی اپنی بے تدبیری کی وجہ سے ادھڑا پڑا ھو۔ اور لاھور کی اس قدرتی آفت کی سنگینی میں عدلیہ کے فیصلے بھی شامل ھوں۔ لاھور تو چند گھنٹوں بعد اپنی اصل حالت کو لوٹ آیا۔ پشاور کب اصل کو لوٹے گا۔ کیا دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسی قدرتی آفات کے دوران آپ نے کسی لیڈر اور اس کے فالوورز کو اس طرح کا غیر انسانی رویہ اختیار کرتے دیکھا ھے

ایسا لیڈر کبھی دیکھاہے؟” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *