نیب کا الیکشن سے قبل کسی امیدوار کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیرِ صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، رانا افضل اور رانا مشہود کیخلاف مقدمات الیکشن تک مؤخر اور الیکشن میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاستدان کو 25 جولائی سے پہلے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے بلا تفریق کوششیں کر رہے ہیں، نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، اس اقدام کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان کے عوام ہیں۔ نیب اجلاس میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی، بتایا گیا کہ بلین ٹری پراجیکٹ سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 19 ارب روپے کا نقصان پہنچا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *