سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں اب سے کچھ دیر بعد دونوں ڈیمیں مدمقابل ہوں گی جس کے لئے کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے۔

سیریز میں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو ناقص بیٹنگ کی وجہ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *