پاک فوج کے ترجمان کا سوشل میڈیا پر مثبت تصاویری مقابلہ منعقد کرانے کے بعد انعامات دینے کا اعلان

روالپنڈی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کیلئے انتہائی دلچسپ مقابلے کا انعقاد کروا کر دل جیت لیے ہیںتاہم اب نتیجے کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔

پاک فوج کی جانب سے مقابلہ 30 جون کو ختم کر دیا گیا تھا اور گزشتہ رات مقابلے کے نتیجے کا بھی اعلان کر دیا گیاہے, پاک فوج کی جانب سے 38 امیدواروں کو خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا گیاہے جبکہ حصہ مقابلے حصہ لینے پر 2100 امیدواروں کو انعامات دینے کا اعلان کیا گیاہے۔مقابلے میں پاکستانیو ں نے بھرپور حصہ لیا ۔

خصوصی انعامات حاصل کرنے والے کامیاب امیدوار۔

مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جنہیں انعام سے نوازا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:نوازشریف کو کریڈٹ دیتا ہوں ، انہوں نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی : عمران خان

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کراچی میں ایک ٹریفک پولیس اہلکا سڑک کنارے لگے پودے کو پانی دے رہاہے اور دراصل ہمارے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم بھی ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں۔

اس تصویر میں سکھ برادری یوم آزادی منا رہے ہیں اور سڑکوں پر نکل پر امن اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس تصویر میں 1992 کی یاد تازہ کی گئی ہے جس وقت عمران خان نے ورلڈ کپ جیت کر کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام سرفہرست لکھوایا ۔

پاکستان میں دنیا کی نیشنل بینک آف پاکستان کی سب سے اونچے مقام پر لگائی گئی اے ٹیم ایم مشین۔

پاکستان کی ٹرک آرٹ پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور یہ پاکستان کی پہچان بھی ہے۔

پاکستان کی آن پاکستان کی شان عبدالستار ایدھی صاحب جو انتقال کر چکے ہیں لیکن آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں ، انہوں نے خدمت اور محبت کی اعلیٰ مثائل قائم کی اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔

یہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ثمر خان ہیں جنہوں نے افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی سر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

پاکستان میں خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے روزگار کیلئے کوئی بھی باعزت پیشہ اختیار کر سکتی ہیں اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکتی ہیں، اس تصویر میں آپ اس باہمت خاتون کو دیکھ سکتے ہیں جوکہ روزگار کیلئے ٹرک چلا رہی ہیں۔

پاکستان میں کئی طرح کے لذیز کھانے بنائے جاتے ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہیں کیونکہ جو بھی انہیں ایک بار کھا لیتاہے وہ اپنی زندگی میں اس کا ذائقہ کبھی بھول نہیں پاتا ہے۔

مانسہرہ میں شہریوں کی جانب سے انتہائی خوبصورت انداز میں یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا بنایا گیا اور آزادی کا جشن منایا گیا۔

ملک میں کوئی بھی آفت آئے اس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج پہلے سے ہی ہر دم تیار موجود رہتی ہے چاہے وہ سرحد ہو یا پھر ملک کے اندر ، اس کی شاندار مثال حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال ہے اور اس موقع پر پاک فوج نے شہریوں کی مدد کیلئے میدان میں قدم رکھا اور شہر سے پانی کے اخراج کیلئے بھر کارروائی کی ۔

یہ پاکستان کی خوبصورت ترین وادیاں ہیں جہاں ایک شخص پوٹلی اٹھائے جارہاہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ہائی وے پولیس غیر ملکی سائیکل سوار کا استقبال کرتے ہوئے اسے سندھی ثقافت کے مظہر انتہائی خوبصورت اجرک بطور تحفہ دے رہے ہیں اور اسے خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

یہ آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم کا خوبصورت ترین منظر ہے جہاں پوری دنیا سے سیاح اس کی خوبصورتی کو اپنی آنکھوں میں قید کرنے کیلئے آتے ہیں۔

یہ خوبصورت منظر بابو سر ٹاپ کا ہے۔

یہ پاک چین دوستی کی جیتی اور جاگتی مثال ہے جو کہ سمندر سے گہری اور آسمانوں سے اونچی ہے ، اس تصویر میں چینی جوڑا پختون روایتی طریقے سے شادی کے بندھن میں بندھ رہاہے۔

یہ دنیا کا سب سے بلند ترین پولو کا گراونڈ ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے ، یہاں کھیل دیکھنے کیلئے بیرون ملک سے سیاح ہر سال آتے ہیں۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خوبرو خواتین پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافتی لباس پہنے ہوئے ہیں اور یہ پاکستانی عوام کی آپسی محبت کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔

یہ ہیں پاکستان ہیرو  ایم ایم عالم جنہوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کے طیاروں کو پلک چھپکتے ہی مار گرایا اور بھارت کی فضائیہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔

اس تصویر میں پاک فوج کا جوان بچے کے ساتھ انتہائی محبت سے پیش آتے ہوئے اسے پانی پلا رہاہے جبکہ اپنی ڈیوٹی کے فرائض بھی انجام دے رہے۔

یہ انتہائی خوبصورت منظر اٹک کے ریلوے سٹیشن کا ہے۔

پاکستان کی سپورٹس انڈسٹری پوری دنیا میں مشہور ہے جبکہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فٹبال سیالکوٹ میں تیار کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ رات اس مقابلے کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق اس مقابلے میں 11 ہزار سے زائد ٹویٹ اور ری ٹویٹ کیے گئے  جبکہ اس میں 7000 ہزار سے زائد کمنٹس کیے گئے۔ان میں تقریبا 4433 ایسی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں اور جن تصاویر نے انعامات حاصل کی ہیں ان کی تعداد 4033 ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سب سے بہترین تین تصویر کی بھی تصویر جاری کی گئی جو کہ سب سے زیادہ ٹویٹ اور ری ٹویٹ کی گئیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *