جسٹس شوکت عزیز کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈيشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کو 30 جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقدمے کی سماعت 30جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کھلی عدالت میں سماعت کرے گی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *