ٹائی پہننے والے حضرات ہوجائیں ہوشیار

کارپوریٹ سیکٹر سے متعلقہ تقریباً ہر ہی شعبے میں مردوں کو ٹائی پہننا پڑتی ہے۔

لیکن ایک نئی تحقیق نے متنبہ کیا ہے کہ اچھی ڈریسنگ کیلئے استعمال کی جانے والی ٹائی دماغ تک رسائی کرنے والی اہم رگوں کو سکیڑ سکتی ہے۔

جرمنی میں 30نوجوان مردوں پر ایک معمولی  سی تحقیق کی جس میں سائنس دانوں کو ایم آر ائی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ  ٹائی باندھنے والے حضرات کے دماغ کی کارکردگی میں واضح کمی آئی تھی، جن کے خون کا بہاؤ 7.5فیصد تک گِر گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا ہونا فرد کے حواس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کیلئے کافی ہے۔

تحقیق کے نتائج فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور مرحوم اسٹیو جابز کے مشہورہوتے  ٹیک برو یونی فارم  کو ثبت کرتے ہیں۔ جس میں ٹائی ان کے لباس کا حصہ نہیں ہے۔

اس تحقیق سے قبل ایک تحقیق میں دیگر محققین کو معلوم ہوا کہ گلے میں باندھی جانے والی ٹائی پہننے والے کی آنکھوں میں  دباؤ  بڑھادیتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *