مسئلہ بے نامی جائدادوں کا نہیں ہے!

لیاقت علی خان کی کون سی پراپرٹی تھی؟
خواجہ ناظم الدین نے کیا کرپشن کی تھی ؟
حسین شہید سہروردی کے کونسے بچے زیر کفالت تھے؟
شیخ مجیب الرحمٰن کے کون سے فلیٹ تھے؟
فاطمہ جناح کی کتنی فیکٹریاں تھیں؟
ذوالفقار علی بھٹو کا اقامہ کب نکلا تھا؟
محمد خان جونیجو پر مقدمات کیا تھے ؟
بینظیر نے کون سی منی ٹریل جمع نہیں کرائی تھی؟

مسئلہ کرپشن کا نہیں ہے مسئلہ ووٹ کی عزت کا ہے پیارے بچو، آمروں، جابروں اور ڈکٹیٹروں کو عوام کی طاقت سے ڈر لگتا ہے، وہ ہمیشہ عوام کو تقسیم در تقسیم کرتے ہیں مذہبی جماعتیں بناتے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں کھڑی کرتے ہیں، فرقہ واریت پھیلاتے ہیں، جمہوریت کو بہانے بہانے سے ڈی گریڈ کرتے ہیں، اپنے کارندوں سے ووٹنگ کو کفریہ نظام کہلواتے ہیں، کبھی نظام مصطفی کی بات کر کے ہماری معصوم عوام کے جذبات سے کھیلتے ہیں، کبھی خلافت اور شریعت کے نفاذ کا نعرہ لگوا کر ووٹوں شوٹوں کی قدر گھٹاتے ہیں، کبھی عوام میں مقبول سیاسی جماعتیں توڑتے ہیں اور نت نئے کٹھ پتلی لیڈر لاتے ہیں تاکہ عوام تقسیم در تقسیم ہوتی رہے اور انہیں انکے آئین میں طے شدہ دائرے میں محدود رکھنے کے قابل نہ رہے، انہیں آئین میں دیا گیا اپنا دائرہ کار پسند نہیں، انہیں طاقت چاہیے بے پناہ طاقت اور اس طاقت کے حصول کے لیے انہوں نے ایک دفعہ ملک توڑا اور متعدد مرتبہ اپنے ہی ملک پر قبضہ کیا-
تو مسئلہ بے نامی جائدادوں کا ہے ہی نہیں پیارے!
مسئلہ تو سارا ووٹ کی عزت کا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *