ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال3751 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2017-18 میں3751 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے ۔ ایف بی آر کے بیان کے مطابق یہ محصولات گذشتہ مالی سال 3368 ارب روپے کے مقابلے میں 11.4فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 45 ارب روپے زیادہ ریفنڈز واپس کئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2017-18میں زمینی روینیو کا ٹارگٹ 3335ارب رکھاگیا تھا جبکہ کسٹم کاہدف 600ارب روپے طے کیاگیاتھا۔کسٹم نے اپنے طے شدہ ہدف سے 6ارب زائد روینیو جمع کیا جبکہ زمینی ٹارگٹ کو حاصل نہیں کیا جاسکا اور یہ اپنے ہدف سے 190ارب کم رہا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *