ارجن کپورامریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

ممبئی: بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اس بات اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔

بھارتی اداکار ارجن کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی، ارجن کپور اب متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکے ہیں۔ عشق زادے، کی اینڈ کا، غنڈے، 2 اسٹیٹس اور مبارکاں شامل ہیں۔

ارجن کپور گزشتہ دنوں ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا۔

بالآخر ارجن کپور کو جس سے محبت ہے، ارجن کپور نے اس نام سے پردہ اٹھادیا ہے، ارجن کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ چارلیز تھیرون کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں چارلیز تھیرون سے محبت ہے۔ اب یہ محبت واقعہ سچی ہے یا صرف انسٹاگرام تک محدود ہے اس بارے میں تو ارجن کپور خود ہی بتاسکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *