ایئرپورٹ پر مسافر کی ہارڈ ڈسک سے نومولود اژدھا برآمد

میامی: میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود ہارڈ ڈسک سے ایک کم عمر اژدھا برآمد ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارباڈوس جانے والے ایک مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم اہلکار کو کسی مشکوک چیز کی موجودگی کا شک گزرا جس پر بم ڈسپوزل اہلکار کو بلایا گیا جس نے سامان کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اژدھا برآمد کرلیا۔

میامی ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اور ایڈمنسٹریشن ساری کوشیٹز نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر کے سامان میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک موجود تھی جب اسے کھولا گیا تو اس کے اندر تھیلی میں بند ایک زندہ اژدھا چھپایا گیا تھا۔ یہ اژدھا کم عمر ہے لیکن خطرناک ہے۔ جسے وائلڈ لائف محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اژدھے کی برآمدگی کے بعد مسافر کو پرواز سے روک دیا گیا ہے اور ممنوعہ چیز بغیر اطلاع دیئے لے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے مسافر کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے اور تاحال اژدھا لے جانے کی وجوہ کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *