مستونگ حملے میں بی اے پی رہنماء سراج رئیسانی شہید

مستونگ ۔ بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے پرحملہ ہوگیا، جس کے نتیجہ میں سراج رئیسانی سمیت 20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے کونشانہ بنایا گیا ہے۔ خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب سراج رئیسانی کا قافلہ درینگڑھ میں انتخابی مہم کیلئے مصروف تھا۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے وکوگھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ حملے میں شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے۔ سراج رئیسانی اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں اور پی بی 35سے انتخابی امیدوار تھے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *