ایشوریارائے کا نیا گانا ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘آتے ہی چھاگیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نئی فلم’’پھنے خان‘‘کا گانا ’’ہلکا ہلکاسرور‘‘آتے ہی چھا گیا یوٹیوب پر اس گانے کواب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ ایشوریارائے بچن اورانیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ فلم’’پھنے خان‘‘میں نظرآئیں گے فلم میں ایشوریا رائے ایک راک اسٹار کا کردار اداکررہی ہیں۔ اس کردار کو نبھانے کے لیےایشوریا رائے ماضی کے کرداروں کی نسبت بالکل منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر تو پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکا ہے گزشتہ روز فلم  کا  گانا’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ریلیز کیا گیا ہے جسے یوٹیوب پر 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پاکستان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی’’ہلکا ہلکاسرور‘‘کا نیا ورژن ہے جسے ایشوریا رائے پر فلمایا گیا ہے۔ ایشوریا رائے فلم میں اس گانے کو پاپ انداز میں گاتی نظرآئیں گی۔

’’ہلکا ہلکاسرور‘‘کو بالی ووڈ کی نامور پلے بیک سنگر سنیدی چوہان نے گایا ہے جب کہ اس کے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں اور اسے امیت تریویدی نے کمپوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان کی اس قوالی کو پاکستان کے مقبول ترین گلوکار فرحان سعید نے بھی گایا ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

فلم ’’پھنے خان‘‘خان میں ایشوریا رائے اور انیل کپور کے علاوہ اداکار راجکمار راؤ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئیں گے فلم اگلے ماہ 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *