عمران خان کا نگران وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پر جانبداری کا الزام

گلیات۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیرِاعلیٰ پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دوست محمد وہ کام کریں جو ان کو سونپا گیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گلیات میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیرِاعلیٰ کو بڑے افسوس سے کہتا ہوں کہ آپ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی سے ملے ہوئے ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے رول کو بہتر کریں گے، تاہم اگر ان کا یہی کردار رہا تو ہم اپنی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوست محمد صرف وہ کام کریں جو ان کو سونپا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو خوبصورتی یہاں ہے، کسی ملک میں نہیں دیکھی، گلیات اور کاغان جیسی خوبصورتی سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی کہے کہ یہاں انڈسٹری لگا دوں گا تو یہ سب جھوٹ ہے، ہمیں یہاں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا، انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال 4 تفریحی مقامات بنائیں گے، اس سے گلیات کے لوگوں کو باہر جا کر نوکری تلاش نہیں کرنا پڑے گی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *