مریم نواز نے ایک بار پھر سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل ہونے سے انکار کر دیا

راولپنڈی ۔ مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر اڈیالہ چھوڑنے سے انکار کردیا، نواز شریف کی صاحبزادی کو اڈیالہ چھوڑ کر سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خبریں سامنے آئیں کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہالہ ریسٹ ہائوس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاوس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پا رہی۔ تاہم اس حوالے سے اب مریم نواز کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر اڈیالہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے والد کو اڈیالہ جیل میں چھوڑ کر کہیں اور نہیں جائیں گی۔ مریم نواز نے دوسری مرتبہ سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں گرفتاری کے موقع پر بھی سہالہ ریسٹ ہاوس رکھنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم مریم نواز نے اس وقت بھی یہ پیش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ اب مریم نواز نے سیکورٹی خدشات کے باوجود اڈیالہ جیل چھوڑنے سے انکار کردیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *