امیتابھ بچن کی بیٹی پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئتا بچن نندا پہلی بار اسکرین پر اپنے والد کے ساتھ نظر آئیں ہیں ۔

امیتابھ بچن کی بیٹی کا پہلا اسکرین ڈیبیو منظر عام پرآگیا

بھارتی ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ زیورات کے برینڈ کے اشتہار کی عکس بندی مکمل کی جس کی ایک منٹ اور 30سیکنڈ پر مشتمل وڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن، صاحبزادے ابھیشیک بچن بہو ایشوریا رائے بچن سب ہی بالی ووڈ فلم نگری کے بڑے نام ہیں لیکن ان کی صاحبزادی اب تک کسی فلم یا اشتہار کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں۔

امیتابھ بچن کی بیٹی کا پہلا اسکرین ڈیبیو منظر عام پرآگیا

اس اشتہار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شویتا بچن نندا کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ہی والد کے ساتھ ماڈلنگ کرتی دکھائی دی ہیں۔ امیتابھ بچن ایک ضعیف والد کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی بھی خیال کرنے والی بیٹی دکھائی دے رہی ہیں۔

امیتابھ بچن کی بیٹی کا پہلا اسکرین ڈیبیو منظر عام پرآگیا

اشتہار میں امیتابھ بچن کو ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ماہانہ پنشن پر زندگی گزارتے ہیں، تاہم ایک ماہ کی پنشن میں ان کے اکاؤنٹ میں دگنی رقم آگئی، جسے وہ واپس کرنے کے لیے بیٹی کے ساتھ سرکاری دفتر آئے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں سرکاری ملازمین کا پنشنرز کے ساتھ کس طرح کا رویہ ہوتا ہے۔

امیتابھ بچن کی بیٹی کا پہلا اسکرین ڈیبیو منظر عام پرآگیا

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کا تحریر کردہ پہلا ناول ’پیراڈائز ٹاور‘ شائع ہوا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ سب سے بہترین ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *