یقین کر لیجئے منظرنامہ بدل رہا ہے اور تیزی سے بدل رہا ہے

مسلم لیگ ن گذشتہ برس اٹھائیس جولائی سے مقتدر حلقوں کے ظلم کی شکایت کر رہی ہے، اس کے پاس نواز شریف کی نااہلی اور مریم نواز کی سزا سے حنیف عباسی کے فیصلے سمیت واقعاتی شہادتوں کی کوئی کمی نہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ( باالخصوص پنجاب کے) ووٹروں کے بائیکاٹ کے بعد بین الاقوامی سازش کا جو واو یلا شروع کیا ہے وہ بتا رہاہے کہ دھونس اور دھاندلی کی تمام تدبیریں اُلٹی پڑ رہی ہیں۔ کیا خان اور اس کے سرپرست پچیس جولائی کو اپنے لئے کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال کا جواز بین الاقوامی سازش کو بنا سکیں گے، وہ کون سی بین الاقوامی سازش ہے جو مقامی اسٹیبلشمنٹ کے خواب اور کوششیں رائیگاں کر سکتی ہے؟ ہاں ہے ، صرف ایک عالمی بلکہ تمام عالمین کی قوت ہے، وہ رب اللعالمین ہے ۔۔ میرا یقین نہیں کرتے تو عمران خان کا کیجئے جو چند دنوں میں تیسری مرتبہ الیکشن میں اچھی خبریں نہ آنے کی خوش خبری سنا چکا۔ اس کا یقین کر لیجئے کہ جو لکھا جا رہا تھا وہ منظر نامہ بدل رہا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے گماشتوں کے پاس ڈبے اٹھا کے بھاگنے کے سوا کوئی دو جا راستہ نہیں۔ یقین کر لیجئے کہ ہمیشہ وہی نہیں ہوتا جو امریکا اور اسٹیبلشمنٹ چاہے،ایک الف اللہ کا ہے،جو سب سے بڑا ہے اور وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *