جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا ، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز کے خلاف ازخود نوٹس سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس نے عدالت میں آئین پاکستان سے اپنا حلف پڑھ کر سنایا ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے ملک پر اللہ کا فضل رہےگا،ملک کے خلاف کچھ نہیں ہورہا ،کسی سے ناانصافی نہیں کریں گے ۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کو تسلی دی اور کہا کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہورہا،اگر آپ اس معاملے پر پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ میں اس معاملے پر ازخود نوٹس نہیں لے رہا ہوں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *