صدر ممنون حسین کا نوازشریف کی خرابی صحت پر اظہار تشویش

صدر مملکت ممنون حسین اوروزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے نوازشریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ صدر ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی تمام سہولیات دی جائیں ۔ انہوں نے خرابی صحت کی خبریں سامنے آنے پر جسٹس (ر) ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا اور نوازشریف کے علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نےنگراں وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نوازشریف کی خرابی صحت کی خبروں پر تشویش ظاہر کی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *