سابق چینی سفیر کا شہبازشریف کے نام خط

سابق چینی سفیر سن وی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبار شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک ہر موسم کے دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔ خط میں سن وی ڈانگ نے کہا کہ چین اورپاکستان کےبرادرانہ تعلقات ہرآزمائش پرپورےاترےہیں، خوشی ہےکہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سےمثبت نتائج برآمدہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اورپاکستان کےبرادرانہ تعلقات ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں،بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اپنے روابط کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سابق چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہےکہ دوطرفہ سیاسی اورمعاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ خط میں شہبازشریف کے لئے تعریفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ بطور وزیراعلی پنجاب سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سےگراں قدرکامیابی حاصل کی،ساہیوال پاور پلانٹ، انرجی سولر پراجیکٹ ، اورنج لائن منصوبےملکی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے ۔ سن وی ڈانگ نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی عوام فائدہ اٹھائیں گے،آپ نےمیری تعیناتی کےدوران مجھ سے اور میرے ساتھیوں سےبھرپور تعاون کیا،امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *