میڈیکل بورڈ کا مسلسل دوسرے روز نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں معائنہ

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے منگل کو دوسرے روز بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ان کے خون اور یورین کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی صحت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس سے قبل میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کومستقل طبی نگرانی کی اشد ضرورت ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *