لاہور،سیوریج کے پانی میں پھر پولیو وائرس کی تصدیق

شہرکے سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 11 جولائی کو آﺅٹ فال روڈ سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور سیوریج کے پانی میں مسلسل2 ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی چیلنج ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جون اور جولائی میں لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور 6 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں لاہورکے تمام علاقے شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *