چلاس۔ دیامر میں 12 گرلز سکول نذر آتش

چلاس۔ چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی، سکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے، علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی، گرلز سکول تکیہ میں توڑ پھوڑ اور بارودی مواد کے دھماکے کئے گئے جبکہ ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں علم دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔ دیامر کے تحصیل داریل میں گیال گاؤں میں واقع گرلز سکول، تبوڑ میں واقع دو گرلز سکولوں اور کھنبری میں واقع گرلز سکول کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

دیامر کے تحصیل تانگیر میں جگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائین میں واقع گرلز سکولوں کو بھی جلایا گیا، سکولوں کو جلانے کے واقعات رات گئے پیش آئے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *