وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل ملٹری، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں ، 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *